Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ماؤتھ واش سے 30 سیکنڈز میں کورونا ختم‘

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ماؤتھ واش میں موجود سیٹپائریڈینیئم کلورائیڈ کورونا وائرس ختم کر سکتا ہے (فوٹو: روئٹرز)
برطانیہ کی کارڈف یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کچھ ماؤتھ واش 30 سیکنڈز کے اندر کورونا وائرس کو ختم کر سکتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ بات 12 ہفتے کے کلینیکل ٹرائل کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے تحت دیکھا جائے گا کہ آیا ماؤتھ واش کے استعمال سے لعاب میں وائرس ختم یا کم ہو سکتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ماؤتھ واش جن میں کم از کم 0.07 فیصد سیٹپائریڈینیئم کلورائیڈ موجود ہوتا ہے کورونا وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پروفیسر ڈیوڈ تھامس کا کہنا ہے کہ ’لیبارٹری میں ماؤتھ واشز نے موثر طور پر وائرس کو ختم کیا ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ آیا یہ مریضوں کے لیے بھی موثر ہوگا اور یہی ہمارے کلینیکل مطالعے کا نقطہ ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے جائزے کا ابھی انتظارہے تاہم موجودہ ڈیٹا ایک دوسری تحقیق کو سپورٹ کرتا ہے جس میں معلوم ہوا تھا کہ ماؤتھ واش جس میں سیٹپائریڈینیئم  کلورائیڈ ہوتا ہے، اس میں وائرس ختم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا ختم کرنے لیے ماؤتھ واش روزمرہ کے معمول میں اہم اضافہ ہوگا (فوٹو: فری پک)

توقع کی جا رہی ہے کہ 2021 کے آغاز میں کارڈف یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے مریضوں پر کلینیکل ٹرائل مکمل ہو جائیں گے۔
پروفیسر ڈیوڈ تھامس نے مزید کہا کہ جاری کلینیکل مطالعے سے ہمیں یہ معلوم ہو جائے گا کہ اس کے اثرات کتنی دیر تک رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ مطالعہ بہت حوصلہ افزا اور ایک مثبت قدم بھی ہے لیکن اس کے لیے اب مزید تحقیق کی واضح ضرورت ہے۔

مختلف دواساز کمپنیاں ویکسین تیار کرنے میں مصروف ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

پیریڈونٹولوجسٹ ڈاکٹر نک کلیڈن نے اس تحقیق کی تعریف کرتے ہوئے اس کو ’اہمیت کا حامل‘ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کارڈف یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ مثبت نتیجے نظر آتے ہیں تو جن ماؤتھ واشز میں سیٹپائریڈینیئم کلورائیڈ ہو گا، وہ سماجی دوری اور ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے معمول میں شامل ہوجائےگا۔

شیئر: