پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا میلہ کراچی میں سج چکا ہے جہاں شائقین کرکٹ کو روز کچھ بہترین پرفارمنسز دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل 4میں چھٹی ٹیم ملتان سلطان ہی ہو گی، نام برقرارNode ID: 371551
-
پشاور زلمی ملتان سلطانز سے ٹکرانے کو تیارNode ID: 464266
-
پی ایس ایل: ملتان سلطانز کو شکست، لاہور قلندرز فائنل میںNode ID: 518001
ایسی ہی پرفارمنس منگل کی رات ہونے والے میچ میں دیکھنے کو ملی جہاں پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد شائقین نے ٹوئٹر کا رخ کیا، اور کھلاڑیوں کی بہترین کارگردگی کو دل کھول کر سراہا۔
لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی اپنی عمدہ کارگردگی کی بدولت صارفین کی داد حاصل کرتے ہوئے ٹوئٹر ٹرینڈ کا حصہ ہیں۔ ملتان سلطانز کی ٹیم میچ تو نہ جیت سکی لیکن شاہنوازکے ڈیبیو میں عمدہ کرگردگی کا ہر کوئی دیوانہ نظر آیا۔
ٹوئٹر صارف اویس توحید نے لکھا کہ ’پی ایس ایل میں میرے آبائی شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کرکٹر شاہنوازدھانی کو دیکھ کر بہت اچھا لگا، اور انہوں نے جلد ہی وکٹ لے لی۔‘
Great to see talented cricketer #ShahnawazDhani from my hometown Larkana in action #PSL And he is quick off the wicket
— Owais Tohid (@OwaisTohid) February 23, 2021
فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی تیز رفتاری کی تعریف کرتے ہوئے صارف اسرا رانا نے لکھا کہ ’اس نوجوان کے لیے دعا کریں، مجھے واقعی ان کی تیز رفتار بولنگ دیکھ کر لطف آیا۔‘
He could be the best version of himself.
Pray for this young man.
I really enjoyed watching him bowling at high speed.#ShahnawazDhani #PSL62021 #MultanSultans pic.twitter.com/7yYNiMyeGT— Israr Rana (@IsrarRana99) February 23, 2021