Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک میں تیزی سے کورونا ٹیسٹنگ خدمات کے لیے معاہدہ

ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر نے روچے ڈائیگناسٹک کے ساتھ ابتدائی معاہدہ کیا ہے (فوٹو عرب نیوز)
ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر نے روچے ڈائیگناسٹک کے ساتھ ابتدائی معاہدہ کیا ہے تاکہ خلیج میں اپنے ہسپتالوں اور کلینکس کے نیٹ ورکس میں تیزی سے ٹیسٹنگ خدمات فراہم کی جاسکیں۔
عرب نیوز کے مطابق دبئی میں قائم ہیلتھ گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس شراکت میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان میں کوویڈ 19 ٹیسٹ شامل ہوں گے۔
ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرعلیشا موپن نے کہا  کہ ’یہ سمارٹ سسٹمز متعارف کروانے کی ہماری بنیادی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے جو جلد اور درست شناخت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ناپسندیدہ بیماریوں کے نتائج کو روکنے کے لیے ضروری اور بروقت طبی مداخلت کی سہولت فراہم کر سکتا ہے۔‘
خیال رہے کہ کورونا کی عالمی وبا نے پوری دنیا میں لیبارٹری تشخیص کے مطالبے کو فروغ دیا ہے جس میں ہسپتالوں اور نجی آپریٹرز نے اپنی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بہت زیادہ رقم خرچ کی ہے۔
ایسٹر لیبارٹری پروجیکٹ کمپنی کے 13 ہسپتالوں، 106 کلینکس اور لیبارٹریوں کے اپنے علاقائی نیٹ ورک میں تیزی سے ٹیسٹ کی صلاحیت کی فراہمی کا حصہ ہے۔
ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر نے کہا کہ ’روچے کے تازہ ترین ڈائیگناسٹک سلوشنزکے ذریعے ہیلتھ کیئر کی سہولتیں مریضوں سے کم سے کم نمونے لے کر متعدد بیماریوں کی جانچ کرنے کی صلاحیت کو بڑھا سکے گی۔‘

شیئر: