Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلاسٹک کے کپ کا استعمال صحت کے لیے کتنا نقصان دہ؟

ماہرغذا لیزا رچرڈز کہتی ہیں پلاسٹک کپ جراثیم کی منتقلی کا سبب بھی بنتے ہیں۔ (فوٹو: لائف ہیلتھ )
ماہرین صحت نے پلاسٹک کے کپ کے استعمال سے پیدا ہونے والے مضر اثرات سے خبردار کیا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق  پلاسٹک کپ  انسانی جسم پر منفی  اثرات ڈالتے ہیں یہ انسانوں کو بیماری سے متاثر کرتے ہیں۔
 پلاسٹک کپ کے استعمال کے مختلف قسم کے اثرات ہوتے ہیں- پہلا پلاسٹک کی چھوٹی مقدار کے جذب ہونے کی وجہ سے ہے۔ دوسرا اس میں جمع ہونے والے جراثیم اور بیکٹیریا کے جسم میں منتقلی کا خطرہ ہوتا ہے۔
جرنل Chemosphere میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق  کے مطابق ایک اوسط پلاسٹک کپ کے ذریعے جذب ہونے والے پلاسٹک کی اوسطا مقدار  فی کپ 3 ملی گرام ہے۔
مائیکرو پلاسٹک کا استعمال انسانی قوت مدافعت کو متاثر کرتا ہے۔
ماہرغذا نیلہ کارسن کا کہنا ہے ’بی پی اے پر مشتمل  کپ میں چائے  پینے سے ہماری قوت مدافعت میں کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا  کہ  کورونا وائرس کے بعد ہمیں ہر ایسے کام سے اجتناب کرنا چاہیے جس سے ہمارے مدافعتی نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ماہرغذا لیزا رچرڈز کہتی ہیں پلاسٹک کے کپ جراثیم کی منتقلی کا سبب بھی بنتے ہیں۔ ’یہ بڑی محفلوں میں استعمال کیے جاتے ہیں  جہاں آپ کا کپ کوئی اور استعمال کرلیتا ہےاسی طرح آپ کسی اور کے کپ کو استعمال کر لیتے ہیں۔ جس سے آپ تک ممکنہ طور پر جراثیم پہنچ جاتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ’ان کپوں کے کناروں میں یا ان کے نیچے ایک چھوٹا سا حصہ ہوتا ہے جہاں جراثیم اور تھوک جمع ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ یہ کپ سارا دن یا کئی دن استعمال کرتے ہیں تو یہ بیکٹیریا کی نشوونما کا باعث بن سکتا ہے جس سے آپ  کو بیماری کا خطرہ ہوسکتا ہے۔‘

شیئر: