Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول سٹیشن کے ایک لاکھ 30 ہزار ریال لوٹنے والا غیر ملکی گرفتار

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں پولیس نے پٹرول سٹیشن کے ایک لاکھ 30 ہزار ریال لوٹ کرفرار ہونے والےغیر ملکی کو گرفتارکیا ہے۔
مشرقی ریجن پولیس ترجمان کرنل محمد الشھری نے بیان میں کہا کہ ’ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے‘۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے مشرقی ریجن کے پولیس ترجمان کرنل محمد الشھری کے حوالے سے بتایا کہ’ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بقیق کمشنری میں پٹرول سٹیشن کے ملازمین کی رہائش پرڈا کے میں بھاری رقم لوٹ لی گئی ہے‘۔
’اطلاع ملتے ہی کرائم برانچ کے مخصوص اہلکار وہاں پہنچ گئے جنہوں نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے جلد  ملزم کا سراغ لگالیا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ملزم انڈین شہری ہے جس نے پیٹرول اسٹیشن کے ملازمین کی رہائش میں نقب لگائی اور وہاں رکھی گئی رقم جو کہ ایک لاکھ 30 ہزار ریال تھی لوٹ کرفرار ہوگیا‘۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’لوٹی گئی رقم  پٹرول اسٹیشن کے مالک کی تھی جسے ملازمین نے دوسرے دن جمع کرانی تھی‘۔
گرفتارملزم سے مزید تحقیقات کے لیے اسے پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیا گیا جہاں سے مقدمہ عدالت میں بھیجا جائے گا۔

شیئر: