Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈلیوری مین کولوٹنے والے دو سعودی گرفتار

ملزمان کوپراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے غیرملکی ڈلیوری مین کو لوٹنے کے الزام میں 2 سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
ادارہ پراسیکیوشن کی جانب سےملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد انکا کیس کرمنل کورٹ میں پیش کیاجائے گا۔ 

شیئر: