جب پاکستانی ڈیلیوری بوائے وقاص سرور نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی ایک مصروف شاہراہ پر ایک بیریئر پڑا ہوا دیکھا تو اپنی موٹرسائیکل روکی اور اُس بیریئر کو ہٹا کر سائیڈ پر رکھ دیا۔
انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ ان کا یہ عمل کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا ہے اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجائے گی۔
ان کے اس عمل پر انہیں شاباشی متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے ہیومن ریسورسز اور اماراتائزیشن نے دی اور ویڈیو بھی ٹوئٹر (ایکس) پر شیئر کی۔
وقاص سرور ’ڈیلیورو‘ کمپنی کے رائیڈر ہیں۔ ان کے حوالے سے اماراتی وزارت نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہم وقاص سرور کی وہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں جس میں وہ دیگر ڈرائیورز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سڑک سے بیریئر ہٹاتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انڈر سیکریٹری برائے ہیومن ریسورسز افیئرز خیلیل الخوری نے انہیں خوش آمدید کہا، اعزاز بخشا اور ایک اچھا عمل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔‘
مزید پڑھیں
-
موٹرسائیکل پر سفر کرنے والی مہم جوسعودی خاتونNode ID: 747266
-
غیرملکی سیاح سے انگریزی بولنے والے معمر سعودی کی ویڈیو وائرلNode ID: 784621
-
امارات میں ایک سال میں مقیم غیرملکیوں کے ڈپازٹ 370 ارب درہمNode ID: 784931
وائرل ہونے والی ویڈیو میں وقاص سرور کو دبئی کی ایک مصروف شاہراہ سے ایک سفید رنگ کا بیریئر سڑک سے ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو تیز ہوا کے باعث بیچ سڑک پر آگرا تھا۔
خلیچ ٹائمز کے مطابق وقاص سرور نے اماراتی وزارت کے حکام سے گفتگو میں کہا کہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ ان کے اس عمل کی کہیں ویڈیو بھی بن رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے بس وہ کیا جو مجھے صحیح لگا۔ جب میں چورنگی سے دائیں ہاتھ پر مُڑا تو میں نے وہاں رُکاوٹ دیکھی اور اپنی موٹرسائیکل روک دی۔ میں نے موٹرسائیکل سائیڈ پر کھڑی کی اور سڑک کو کلیئر کر دیا۔‘
پاکستانی رائیڈر کے مطابق ان کا مقصد صرف حادثات کے خدشے کو کم کرنا تھا۔ ’پہلے میں نے خود کو بچایا، لیکن کیا معلوم میرے پیچھے کوئی ایسا موٹر سائیکل سوار بھی آرہا ہوتا جسے یہ بیریئر نظر نہیں آتا اور وہ کسی حادثے کا شکار ہو جاتا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم انسان ہیں اور مسلمان بھی ہیں۔ ہمیں دوسرے افراد کا بھی ہمیشہ خیال رکھنا چاہیے۔‘
تابعت #وزارة_الموارد_البشرية_والتوطين الفيديو الذي ظهر فيه السيد وقاس سروار وهو يقوم بإزالة حواجز من الشارع حمايةً للسائقين، وقام سعادة خليل الخوري، وكيل الوزارة لشؤون الموارد البشرية باستقباله وتكريمه وشكره على الخطوة الخيّرة التي قام بها.
نفتخر بوقّاس وكل من يقوم بعمل الخير.… pic.twitter.com/aau37izYjs
— وزارة الموارد البشرية والتوطين (@MOHRE_UAE) August 10, 2023