پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بالی وُڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے کے بارے میں نامناسب گفتگو کرنے پر شدید تنقید کے بعد معافی مانگ لی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر عبدالرزاق کی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں ایشوریا رائے کے بارے میں اپنی گفتگو پر معافی مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
عبدالرزاق نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’کل پریس کانفرنس میں کرکٹ کی بات ہو رہی تھی، کوچنگ کی بات ہو رہی تھی اور نیت کی بات ہو رہی تھی، اور میری زبان پھسل گئی اور میں نے مثال کوئی اور دینی تھی اور ایشوریا رائے جی کا نام میرے منہ سے نکل گیا۔‘
مزید پڑھیں
-
’مچھلی کھانے سے آنکھیں ایشوریا رائے جیسی ہوجاتی ہیں‘Node ID: 789501
سابق آل راؤںڈر مزید کہتے ہیں کہ ’میں اس پر بہت معذرت خواہ ہوں اور معافی چاہتا ہوں اُن سے، میرا مقصد ایسا نہیں تھا۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر عبدالرزاق کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک تقریب میں شریک تھے جہاں دوران گفتگو انہوں نے ہندی فلموں کی سپرسٹار اداکارہ ایشوریا رائے کے بارے میں گفتگو کی تھی۔
Abdul Razzaq confessing regret over his statement about Aishwarya Rai. Acknowledges the need for sensitivity and extends sincere apologies.#AbdulRazzaq #AishwaryaRai pic.twitter.com/7Av0a1yu6i
— (@Xh_Sahib) November 14, 2023