عام انتخابات 2024 کی گہما گہمی عروج پر ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
ماضی میں بہت سی خواتین نے میڈیا یا قانون کے شعبوں سے سیاست کا رُخ کیا اور کامیابی حاصل کی مگر ایسی خواتین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے جو درس و تدریس کے شعبہ سے سیاست میں آئی ہوں۔
چترال کی سیدہ میمونہ شاہ نے البتہ یہ روایت توڑتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 کی جنرل سیٹ سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
سیدہ میمونہ شاہ کا تعلق چترال کے پسماندہ ترین علاقے اویر سے ہے جہاں کے عوام کو تعلیم، صحت، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔
خاتون امیدوار کی تعلیمی قابلیت
سیدہ میمونہ کا کسی سیاسی خاندان سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ان کے خاندان کے زیادہ تر ارکان درس و تدریس سے وابستہ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
نااہلی کیس:’کیسے ممکن ہے کبھی انتخابات نہ لڑسکیں؟‘Node ID: 824041
-
سکیورٹی صورتحال اور انتخابات، وزارت داخلہ کون چلا رہا ہے؟Node ID: 824081