Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو گاڑیوں میں آگ لگانے والا ترک تارک وطن گرفتار

’مذکورہ شخص کو وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے دو گاڑیوں میں آگ لگنے والے ترک تارک وطن کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص کو وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔
محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پبلک پارکنگ میں کھڑی دو گاڑیوں میں ایک شخص آگ لگا رہا ہے‘۔
’مذکورہ شخص زیر تفتیش ہے اور اس سے آتشزدگی کے أسباب معلوم کئے جارہے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: