Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز سست روی کا شکار

پاکستان کے مختلف علاقوں میں صارفین کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے (فوٹو، سوشل میڈیا)
پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ صارفین کو مختلف سروسز کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انٹرنیٹ کے متعلق امور پر نظر رکھنے والے ادارے ’نیٹ بلاکس‘ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’موصول ہونے والے لائیو ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ بند ہے۔‘
’اعداد و شمار کے مطابق صرف 24 فیصد صارفین کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔‘
اس معاملے پر پاکستان میں انٹرنیٹ اور اس کی سروسز کے متعلقہ معاملات کے ذمہ دار ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) نے بدھ کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پی ٹی سی ایل سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں سروسز متاثر ہوئی ہیں۔‘

پی ٹی اے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’انٹرنیٹ صارفین کو مصروف اوقات کے دوران سروسز کی ممکنہ عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس وقت متعلقہ ٹیمیں خرابی کو دور کر رہی ہیں جبکہ پی ٹی اے اس صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے جب تک انٹرنیٹ صارفین کو سروسز کی فراہمی یقینی  نہیں ہو جاتی۔‘
دوسری جانب پاکستان میں تاحال ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد ہے جبکہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز کو بھی بند کیے جانے کی افواہیں زبان زدعام رہتی ہیں۔

شیئر: