Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوکار عمیر جسوال نے دوسری شادی کر لی، دلہن کون ہیں؟

عمیر جسوال نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تھی جو 2023 میں ٹوٹ گئی تھی۔ (فوٹو: انسٹاگرام، عمیر جسوال)
پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ 
پیر کے روز ویڈیوز اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمیر جسوال نے پگڑی اور شیروانی پہنے دلہا کے روپ میں اپنی تصویر شیئر کی۔ 
گلوکار نے پاکستانی اداکارہ سے طلاق کے چند ماہ بعد اپنی دوبارہ نئی شادی کی اطلاع اس پوسٹ کے ذریعے دی جبکہ ان کی نئی دلہن کون ہیں یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا۔ 
عمیر جسوال نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قرآن کی آیت لکھی تھی اور اس کے علاوہ انہوں نے اپنی شادی سے متعلق کوئی مزید معلومات شیئر نہیں کی۔ 
تصویر کے کیپشن میں عمیر نے اپنے فوٹوگرافر کو بھی ٹیگ کیا ہوا ہے اور اگر ان کے فوٹوگرافر کی پروفائل پر جا کر گلوکار کی شادی کی تصویر دیکھی جائے تو فوٹوگرافر تصدیق کر رہے ہیں کہ ’ہاں، عمیر نے شادی کر لی ہے، ماشااللہ کہنا مت بھولیے گا‘۔
عمیر جسوال کو جہاں شوبز شخصیات اور مداح مبارکباد پیش کر رہے ہیں وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی گلوکار کی پوسٹ پر کمنٹس کر رہے ہیں۔
فریحہ ارشد نے لکھا ’پلیز کہیں کہ دلہن ثانیہ مرزا ہیں۔‘

مائرہ نے لکھا ’میں کسی کی شادی پر اتنا خوش نہیں ہوئی جتنا عمیر کے لیے ہوں، عمیر اس خوشی کے حقدار ہیں، انہیں بہت مبارک۔‘

احمد نبیل نے لکھا ’بھائی کا کم بیک ہو گیا۔‘ 

عاطف علی نے لکھا ’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا ’بہت بڑا پلوٹ ٹؤسٹ ہو گا اگر دلہن ثانیہ مرزا نکل آئیں۔‘

واضح رہے عمیر جسوال نے سنہ 2020 میں پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تھی جو 2023 میں ٹوٹ گئی تھی۔ 
اس کے بعد ثنا جاوید نے 2024 کے آغاز میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کر لی تھی۔ 

شیئر: