کویت میں خلیجی ممالک کے آثار قدیمہ کی چھٹی مشترکہ نمائش شروع ہوگئی۔ یہ 15فروری تک جاری رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب نے مشترکہ خلیجی نمائش میں 55 نوادر پیش کیے ہیں۔ ان کا تعلق حجری دور، برونز والے دور،ایک ہزار قبل مسیح،ماقبل از اسلام او راسلامی دور سے ہے۔
سعودی عرب نے قومی تمدنی ورثے سے متعلق کئی دستاویزی فلمیں بھی پیش کی ہیں۔ مختلف ادوار سے تعلق رکھنے والے تمدن کے ورثے کے نمائندہ عجائب گھروں اور آثار قدیمہ کے اداروں کی شائع کردہ کتابیں بھی نمائش میں پیش کی گئی ہیں۔
سعودی تمدن کو منعکس کرنے والی تاریخی معلومات اور تصاویر بھی نمائش میں رکھی گئی ہیں۔
سعودی عرب اس سے قبل جی سی سی کی مشترکہ خلیجی نمائش کی میزبانی 24 جنوری 2009 کو کرچکا ہے۔ نمائش 28 فروری تک جاری رہی تھی۔
کویت میں منعقدہ نمائش میں خلیجی ممالک کے تاریخی نوادر دکھائے جارہے ہیں۔ ان تعلق حجری اوراسلامی دور کے آثار تک سے ہے۔ چارادوار کے مجموعے نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک تو حجری دورہے دوسرا برونزی دور اورتیسرا فولادی اشیا کا دور ، چوتھا قبل از اسلام اور اسلامی دور سے متعلق ہے۔