متحدہ عرب امارات میں قدرتی آفات ، بحرانوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے والے قومی ادارے اور اسلامی امور و اوقاف کے محکمے نے تمام متعلقہ اداروں کے تعاون وا شتراک سے پورے ملک میں مساجد اورعبادت گھر عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
عملدرآمد پیر 16 مارچ کو رات 9 بجے سے ہوگیا۔ یہ پابندی چار ہفتے کے لیے لگائی گئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات میں قدرتی آفات کے ادارے نے گھروں میں شادی سمیت تمام تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔ مارچ کے آخر تک پابندی جاری رہے گا۔
امارات نے دونوں فیصلے نئے کورونا وائرس سے نمٹنے ، قومی و انسانی ذمہ داری کے احساس سے وزارت صحت ، دارالافتا، دینی اور صحت اداروں کی ہدایات پر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کورونا: مسجد اقصیٰ بند کرنے کا فیصلہ
Node ID: 465096
عرب امارات نے اطمینان دلایا ہے کہ’ چار ہفتے بعد مساجد اور عبادت گھروں پر پابندی کے فیصلے پر نظرثانی ہوگی۔ بندش ختم کرنے یا اس میں توسیع کا فیصلہ نئے حالات کے تناظر میں کیا جائے گا‘۔
وزارت صحت اور بحرانوں کے قومی ادارے نے امارات کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چار ہفتے کے لیے شادی بیاہ سمیت تمام سماجی تقریبات ملتوی کردیں۔
وزارت کے مطابق یہ فیصلہ سماج کی سلامتی اور ہم وطنوں کی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔