قطر میں جاری فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے ایک میچ میں جاپان نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ کردیا ہے۔
دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں بدھ کو گروپ ای کے میچ میں جرمنی کے الکے گندوگن نے میچ کے 33 ویں منٹ میں پہلا گول سکور کیا اور اپنی ٹیم کو جاپان پر سبقت دلا دی لیکن کھیل کے دوسرے ہاف میں جاپان نے 75 ویں منٹ میں پہلا گول داغا اور آٹھ منٹ ایشیائی ٹیم نے ایک اور گول کر کے جرمنی جیسی بڑی ٹیم کے خلاف فیصلہ کن برتری حاصل کری۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ہرا کر بڑا اپ سیٹ کر دیا، ملک میں جشنNode ID: 719871
-
سعودی کابینہ کی ارجنٹائن کے خلاف کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکبادNode ID: 720081
جاپان کی جانب سے رتسو دوان اور تاکوما اسانو نے ایک، ایک گول کیا۔ اس سے قبل منگل کو فٹ بال ورلڈ میں ایک اور اپ سیٹ اس وقت دیکھنے میں آیا جب سعودی عرب نے لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔
سوشل میڈیا پر جاپان کی جرمنی کے خلاف جیت اس وقت کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے حیرت کا باعث بنی ہوئی ہے۔
کان نامی صارف نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’جاپان نے دنیا کو حیران کردیا۔ یہی تو ورلڈ کپ ہے۔ کیا زبردست کارکردگی ہے۔‘
Japan surprising the whole world man. This is what the world cup is all about. What a performance
— Conn (@ConnCFC) November 23, 2022
فٹ بال تجزیہ کار سٹیٹ مین ڈیو نے لکھا کہ ’جاپان نے اب تک ورلڈ کپ میں دو گول کیے ہیں اور دونوں متبادل کھلاڑیوں نے کیے ہیں۔‘
ڈیو نے مزید لکھا کہ ’یہ وہ واحد ٹیم ہے جن کے تمام گول بینچ کی طرف سے آئے ہیں۔‘
Japan have scored 2 goals at the World Cup so far, both from substitutes. They are the only team with 100% of their goals coming from the bench.
Impact. pic.twitter.com/2AJxexxvXr
— Statman Dave (@StatmanDave) November 23, 2022
ریحان الحق نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ہرایا اور جاپان نے جرمنی کو۔ ورلڈ کپ میں ایشیائی فٹ بال حقیقی طور پر آچکی ہے۔‘
Saudi beating Argentina, Japan beating Germany: Asian football has well & truly arrived at the World Cup
— Rehan Ulhaq (@Rehan_ulhaq) November 23, 2022
جرمنی کے خلاف جاپان کی جیت پر پاکستانی اینکرپرسن منصور علی خان کو سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک پرانا بیان یاد آگیا۔
بریکنگ: ورلڈ کپ میں جرمنی کو اپنے “پڑوسی ملک”جاپان سے شکست
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) November 23, 2022