Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بچہ خلائی مخلوق دیکھنا چاہتا ہے،‘ چندریان کی لینڈنگ پر پاکستان میں بھی خوشی

چندریان تھری 40 دن کے طویل سفر کے بعد چاند پر پہنچا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا چاند کے قطبِ جنوبی تک اپنا خلائی مشن اُتارنے والا پہلا ملک بن گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی سوشل میڈیا صارفین پڑوسی ملک کو مبارک باد دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
بدھ کو انڈیا کی جانب سے چاند کے لیے روانہ کیا جانے والا چندریان تھری مشن چاند کے جنوبی حصے پر اُترا۔
یہ مشن 14 جولائی کو انڈیا کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش سے روانہ ہوا تھا جو 40 دن کے طویل سفر کے بعد چاند پر پہنچا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر فواد چوہدری نے چندریان تھری کے چاند پر پہنچنے کو ’عظیم لمحہ‘ قرار دیا۔ میں کافی جوان سائنس دانوں کو آئی ایس آر او کے چیئرمین کے ساتھ اس لمحے کا جشن مناتے ہوئے دیکھا رہا ہوں۔‘
انہوں نے مزید لکھا ’صرف خواب دیکھنے والی نوجوان نسل ہی دنیا بدل سکتی ہے۔‘
حنا صافی نافی صارف نے لکھا کہ ’اپنے بچوں کو یہاں پاکستان میں یوٹیوب کے ذریعے چندریان تھری کی چاند پر لینڈنگ دکھا دہی ہوں اور وہ بہت دلچسپی لے رہے ہیں، متجسس ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘میرا 9 برس کا بچہ چاند پر فوراً خلائی مخلوق دیکھنا چاہتا ہے۔‘
پاکستانی اینکرپرسن نے اس حوالے سے مزاح کا سہارا لیتے ہوئے لکھا کہ ’اب ایک دن وہ بھی آئے گا جب انڈین بچے کہا کریں چندا ماما بس ایک ٹور ہیں۔‘ 
فرہاد جرال نے ایک ٹویٹ میں چندریان کے چاند پر پہنچنے کا کریڈٹ سابق انڈین وزیراعظم منموہن سنگھ کو دیتے ہوئے لکھا ’تمام انڈینز کو مبارکباد۔‘
ایک اور پاکستانی صارف شرافت رانا نے لکھا کہ ’چندریان انڈیا کی نہیں انسان کی کامیابی ہے۔ جنوبی ایشیا کی ذہانت کی کامیابی ہے اور سول اتھارٹی کی بالادستی کی کامیابی کی روشن مثال ہے۔‘
جنوبی افریقہ میں موجود انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے بھی چندریان تھری کی چاند پر لینڈنگ ویڈیو لنک کے ذریعے دیکھی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک قیمتی اور بے مثال لمحہ ہے۔ اس لمحے نے انڈیا کی جیت کا بگل بجادیا ہے۔‘

شیئر: