پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ انسٹاگرام پر سب کو ان فالو کر کے اپنی تمام پوسٹس ’ڈیلیٹ‘ کر دی ہیں۔
عاصم اظہر نے جمعرات کو اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک سنجیدہ پیغام لکھا اور پھر اُن کے اکاؤنٹ پر فالوؤنگ کی لسٹ خالی نظر آئی جبکہ انہوں نے اپنی تمام پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
عاصم اظہر نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ ’خود کو ڈھونڈنے کے لیے خود کو پہلے گمشدہ کرنا پڑے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
’میں کام کی وجہ سے ٹرینڈنگ میں رہنا چاہتا ہوں‘عاصم اظہرNode ID: 493301
-
ایوارڈ نہیں دل جیتنے ہیں: گلوکار عاصم اظہرNode ID: 506141
-
'عاصم اظہر نے سال انتظار کیا تاکہ موقع پر چھکا لگا سکیں‘Node ID: 571801
ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آ سکی کہ سنگر نے یہ سٹوری کیوں لگائی ہے اورکیا انہوں نے اپنی پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں یا آرکائیو کر دی ہیں یا آیا ایسا وہ اپنے کسی آنے والے گانے یا کانٹینٹ کی تشہیر کے لیے کر رہے ہیں۔

عاصم اظہر کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹس ڈیلیٹ کرنے اور سب کو ان فالو کرنے کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھی صارفین کے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
عائشہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ عاصم اظہر کو کیا ہوا؟‘

شامیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’عاصم اظہر چھوٹے بچوں کی طرح سوچتے ہیں کہ انسٹاگرام ڈیلیٹ کرنے اور لوگوں کو ان فالو کرنے سے وہ ٹھیک ہو جائیں گے۔‘

ہیتھر نامی ایک ایک ہینڈل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’کیا عاصم اظہر کا پھر سے بریک اپ ہو گیا؟‘

انعم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’عاصم اظہر نے سب کو ان فالو کر دیا اور اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں۔ آپ کیا سمجھتے ہیں انہوں نے ایسا کیوں کیا؟‘
